علی ظفرنے مداحوں کوقذافی سٹیڈیم کی دعوت دیدی

گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستاروں سے کل قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے کی اپیل کردی۔
علی ظفرکا اپنے مختصروڈیوپیغام میں کہنا تھا کہ کل نئے قذافی اسٹیڈیم کی اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب کے دوران میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، سب پہنچیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ ممدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے۔