اداکارہ پوجا ہیگڑے کی سلمان خان سے تعلقات کی تردید

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے آج کل اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کی پروموش میں مصروف ہیں تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر ان کے قریبی تعلقات کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر خوب IN ہیں۔
سوشل میڈیا اور دوسرے نیوز پلیٹ فارموں میں یہ خبریں گرم ہیں کہ بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڑے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ مار رہے ہیں جس پر اداکارہ نے باضابطہ طور پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ نے ڈیٹ کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک سنگل ہیں اور اس وقت ان کی تمام توجہ اپنے کیریئر پر ہے، پوجا ہیگڑے کا کہنا تھا کہ میں اپنے متعلق خبریں پڑھتی رہتی ہوں اور اب اس پر میں سوائے اس بات کے کیا کہہ سکتی ہوں کہ میں سنگل ہوں، مجھے اپنے کیریئر کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا پڑ رہا ہے، میں اب ایک جگہ بیٹھ کر ان افواہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بالی وڈ میں گرم ہیں اور ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب سلمان خان ہیگڑے کے بھائی کی شادی پر نظر آئے۔
دونوں اداکار عید الفطر کے موقع پر فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جہاں پوجا ہیگڑے اور سلمان کا رومینٹک کردار دکھایا گیا ہے، سلمان خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سلمان سر اپنے انٹرویوز کی طرح سچے آدمی ہیں اور آپ ان کو سیٹ پر ایک طرح ہی پائیں گے، ان کے ساتھ کام کرنا بڑا تجربہ ہے۔
انٹرٹینمنٹ ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے کہا کہ ’میں اب کیا بولوں؟ میں اپنے بارے میں چیزیں پڑھتی رہتی ہوں، پوجا ہیگڑے نے مزید بتایا کہ ’وہ سِنگل ہیں، میں سِنگل ہوں، مجھے سِنگل رہنا بہت پسند ہے، میں ابھی سچ میں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہوں،
پوجا کی فیملی نے سلمان خان کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے گانے ’چھوٹے چھوٹے بھائیوں کے بڑے بھیا‘ پر ڈانس بھی کیا تھا، رشبھ ہیگڑے کی شادی کی تقریب میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی، دوسری جانب فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں ماہ عیدالفطر پر 21 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلموں کے ڈیٹا کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق اس فلم کی کہانی فیملی کے بڑے بھائی کے گرد گھومتی ہے جو شادی نہیں کرنا چاہتا جس کے بعد اس کے بقیہ بہن بھائی مل کر اس کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں، فلم کی باقی کاسٹ میں شہناز گِل، دَگُوپتی وینکاٹیش، سدھارتھ نگم، پلک تیواری اور ویجندر سنگھ شامل ہیں جبکہ اس فلم کے ایک گانے میں جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رام چرن نے بھی کیمیو کیا ہے۔