خاتون لاٹری ٹکٹ سے 27کروڑ جیت گئی

ایک خاتون نےلاٹری ٹکٹ پر10لاکھ ڈالرز(27 کروڑپاکستانی روپےسے زائد)جیت لیےجسےوہ خریدنےکےبعدبھول گئی تھی۔
دلچسپ واقعہ امریکی ریاست الینواس میں سامنےآیاجہاں اس خاتون نےاکتوبر 2024 میں سپرمارکیٹ سےایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا تھا۔
خاتون کا لاٹری ٹکٹ خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں تھااور یہی وجہ ہےکہ وہ اسے خریدنے کے بعد پرس میں ڈال کر بھول گئیں۔
خاتون نےالینواس لاٹری پریس سےبات کرتےہوئےبتایا کہ ‘اپنی آنٹی کےجاتے ہوئے میں نےسپرمارکیٹ میں شاپنگ کرنےکافیصلہ کیااوروہاں سےباہرنکلتےہوئےلاٹری ٹکٹ خرید لیا’۔
20اکتوبرکوانعام جیتنےوالےلاٹری ٹکٹ کے نمبرجاری کیےگئےاور خاتون کا ٹکٹ کا نمبر وہی تھا، مگر انہیں اس وقت علم نہیں ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ ‘لاٹری ڈراکےچند دن بعد میں نےاپنےپرس میں ٹکٹ کو دیکھا اور پھر لاٹری ایپ اوپن کرکےاپنےٹکٹ کو اسکین کیا اور10لاکھ ڈالرزدیکھ کردنگ رہ گئی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ایک بار پھر ٹکٹ کو اسکین کیا تاکہ مکمل یقین ہوسکے اور پھر 10 لاکھ ڈالرز لکھا آیا اور میں فوراً ہی رونے لگی’۔
خاتون کےمطابق انعامی رقم سے انہیں زیادہ سفر کرنے کا موقع مل سکے گا۔انہوں نےکہا کہ ‘اب میں اپنے پسندیدہ مقام آئرلینڈ جانے کے قابل ہو جاؤں گی، وہ بہت خوبصورت ملک ہے اور میں اب ہر سال اس طرح کی سیاحت کرسکوں گی’۔
