مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں
پاکستانی میزبان و اداکارہ مشی خان لائیوشو میں صوفےسےگرپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مشی خان اپنے شو کے دوران صوفے پر بیٹھ کر سیلفی لینےکی کوشش کررہی تھیں لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اورصوفےسےنیچےآگریں جب کہ اس دوران ان کے ہاتھ میں پکڑا موبائل فون بھی فرش پرگرگیا۔
میزبان کے فرش پرگرنےکےبعد انتظامیہ میں موجود شخص فوری ان کی مدد کو آگیا اور ان کی خیریت دریافت کی جس پر مشی خان صوفے پر بیٹھ کر ہنسنےلگیں۔
ہانیہ عامر نےشادی کی خبرشیئر کردی
خود کوسنبھالنے کے بعدمیزبان نےانتظامیہ سےکہا کہ ’آپ لوگ میرےساتھ جلدی نہ کیا کریں‘۔
اداکارہ کےلائیو شوکےدوران زمین پرگرپڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہےجس پر صارفین جہاں اداکارہ سےہمدردی کااظہار کررہےہیں وہیں کچھ صارفین اداکارہ کی سیلفی لینے کی خواہش میں زمین پرگرپڑنےکا مذاق بھی بنارہےہیں۔