ویمن ورلڈکپ : آئی سی سی نے صحافیوں کو پاکستانی کپتان سے سیاسی سوالات کرنے سے روک دیا

 

 

 

 

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔اس حساس موقع پر ممکنہ سیاسی تنازعات سے بچنے کےلیے آئی سی سی نے خصوصی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا  کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے دبے الفاظ میں پاک بھارت حالیہ صورت حال پر سوال کیے تاہم آئی سی سی کی میڈیا مینیجر سیپواکازی نے اس حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات نہیں کیےجائیں گے اور ہینڈ شیک جیسے معاملات پر بھی کوئی سوالات قبول نہیں ہوں گے۔

آئی سی سی کی میڈیا مینیجر سیپواکازی کی ہدایت ملنے کے بعد پریس کانفرنس شروع ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بھارت کےخلاف میچ کی تیاری سے آگاہ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ کےلیے اچھی تیاری کی ہے،ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہےاور ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں،بھارت کےخلاف میچ کےلیے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ابھی نہیں بتاسکتے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ بنگلادیش سے شکست کےبعد پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہوا،ہم کم بیک کریں گے،سب نے اچھی تیاری کی ہے۔

 

Back to top button