ہرہفتے اضافی کام کرنادماغی صحقت کیلئےنقصان دہ قرار

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر آپ معمول سے زیادہ وقت تک کام کرنے کے عادی ہیں تو یہ عادت دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ طویل دورانیے تک کام کرنے کے عادی ہیں تو اس سے صرف جسمانی صحت ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ دماغی ساخت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ جنوبی کوریا کی چانگ آنگ یونیورسٹی اور یونسیائی یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں 110 طبی ورکرز کو شامل کرکے ان کے کام کے دورانیے اور اس سے مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ جنوبی کوریا میں عموماً ورکرز ہر ہفتے 52 گھنٹوں تک کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور زیادہ کام کرنا وہاں کا معمول ہے۔

تحقیق میں شامل افراد کو اوور ورک اور نان اوور ورک گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

Back to top button