بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹادیا

کشیدگی شوبزانڈسٹری تک پہنچ گئی۔بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے گانوں سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا۔

بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے۔یوٹیوب پر موجود گانوں کی تفصیلات اور گانوں کے ٹائٹل سے بھی عاطف کا نام غائب کردیا گیا ہے البتہ گانوں میں عاطف اسلم کی آواز موجود ہے۔

بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔

Back to top button