خاتون نے پیاس سے دم توڑتے اونٹ کی زندگی بچالی

چین میں خاتون نے صحرا میں پانی کی کمی کے شکار اونٹ کو ابتدائی طبی امداد دے کر زندگی بچالی۔
شمالی چین میں اندرونی منگولیا کا صحرا صنوبر کے جنگلات اور صحرائی جھیلوں کے لیے مشہور ہے اور ہر سال وہاں مہم جوئی کے شوقین متعدد سیاح آتے ہیں۔28اپریل کو سیاحوں کا ایک گروپ اس صحرا میں ٹریکنگ کر رہا تھا جب وہ ریت میں گرے ایک کم عمر اونٹ کے پاس پہنچا۔اونٹوں کی یہ نسل منگولیا اور وسطی ایشیا میں پائی جاتی ہے اور ایک بالغ اونٹ پانی کے بغیر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔مگر صحرا میں ملنے والے اونٹ کے بارے میں ایک سیاح نے اندازہ لگایا کہ اس کی عمر صرف 3 سال ہے۔ خاتون نے متعدد بوتلوں کا پانی اونٹ کے منہ میں ڈالا اور اسے نگلنے میں مدد کی۔ اس کے بعد انہوں نے احتیاط سے اونٹ کی اکڑ جانے والی ٹانگوں کو سیدھا کیا اور اسے کھڑا ہونے میں مدد کی۔