ذوالفقار بھٹو جونیئر کا لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز کے طور پر لاڑکانہ سے پہلا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے بانی، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار بھٹو جونیئر نے دادو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی اتحاد کے بغیر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، ہمیں نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سندھ کی زمینوں اور معدنی وسائل پر جاری لوٹ مار اور قبضے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اشرافیہ کی طرز سیاست سے گریز کرنا چاہیے،شہید مرتضیٰ بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھانے کےلیے ہم ایک نئی سوچ اور فلسفے کے ساتھ میدان میں آئے ہیں،اور عوامی حمایت سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اپنا پہلا انتخاب لاڑکانہ سے لڑیں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس مخصوص نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں : سعودی عرب
یاد رہے کہ لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں۔ اسی شہر سے 2024 کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو منتخب ہوئے، جبکہ ماضی میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی حلقے سے کامیاب ہوچکے ہیں۔
