امریکی ایئرپورٹ پر  ڈائپر سے پستول کی گولیاں برآمد

امریکا  کے ایک ایئرپورٹ میں ڈائیپر میں سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر نامعلوم مسافر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے) نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہ نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران کوبچوں کے ایک ڈائپر کے اندر چھپائی گئی 17 گولیاں ملیں۔

ٹی ایس اے نے بتایا کہ افسران نے مسافر کو اس وقت پکڑا جب ایکسرے مشین پر سے اس کا سامان گزرنے پر الارم بجنا شروع ہوگیا ۔

Back to top button