ایک ہزار سے زائدیوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، روس کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول شہرمیں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ماریوپول مشرقی یوکرین کا ایک اہم اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ہے، جس کا روسی فورسز نے ایک ماہ سے محاصرہ کر رکھا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے 162 فوجی افسران میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی تھے۔ دریں اثناء یوکرینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کے پاس ابھی تک اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ ماریوپول کا شمار جنگ سے متاثرہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

Back to top button