جہاز کے انجن میں خرابی، بلاول کی کوئٹہ روانگی تاخیر کا شکار

کراچی میں جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث بلاول بھٹو کو آف لوڈ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے کوئٹہ جا رہے تھے، جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث آف لوڈ کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی ساتھ ہیں، روانگی کیلئے متبادل انتظامات کر رہے ہیں، ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کریں گے۔
Have been trying to reach Quetta with CM Sindh & Former PM Gillani. We’ve had to off load as the planes engine would not start. Trying to make other arrangements. PM must accept demands of the victims of terrorism protesting along with their dead for 5 days now. #HazaraKoJeenayDo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 7, 2021
دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کے متاثرین کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی لواحقین کو نا منا سکے۔ ہزارہ برادی سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر میں شٹرڈاون ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز پہلی بار صوبائی حکومت اس وقت حرکت میں نظر آئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان دبئی سے کوئٹہ پہنچے، اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا اہم فیصلے ہوئے۔ وفاقی و صوبائی وزراء، نمائندوں کے بعد باقاعدہ طور پر وہ ورثہ کے پاس آئے، انھیں منانے کی کوشش کی مگر سب بے سود رہا۔ دھرنا وزیراعظم پاکستان کی آمد سے ہی مشروط رہا۔وزیراعظم پاکستان نے لواحقین کو پیغام میں بھی یہی کہا کہ جلد آونگا، مظاہرین میتوں کی تدفین کر دیں مگر ورثہ ان کی آمد پر ہی احتجاج ختم کرنے پر بضد ہیں۔ وفاقی و صوبائی نمائندوں اور لواحقین کے مابین پانچ مرتبہ مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے۔