’’سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فلمی شخصیات‘‘

فنکار پاکستانی ہوں یا بھارتی ان کے معاوضے ہمیشہ مداحوں کے لیے توجہ کا باعث رہتے ہیں، آج ہم آپ کو ایسے ہی فنکاروں سے متعلق بتائیں گے جوکہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600 کروڑسے زیادہ روپے کمائے، جو پاکستانی روپوں میں 20ارب روپے بنتے ہیں۔ شاہ رخ خان ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اوردبنگ خان سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150 کروڑ روپے لیتے ہیں، جو پاکستانی روپوں میں 5ارب روپے تک بنتے ہیں۔ یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں، یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی، اتنا ہی ان سپر اسٹارز کا شیئر ہوگا، ان ٹاپ تھری سپر سٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔ایک فلم کا اجے دیوگن 80کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، جو پاکستانی 2ارب چالیس کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بالی وڈ کی حسیناؤں کی بات کریں تو ان میں دیپیکا پڈوکون 30کروڑ روپے، جو پاکستانی 90کروڑ روپے بنتے ہیں۔ عالیہ بھٹ اورکترینا کیف ایک فلم کا معاوضہ 20کروڑ روپے لیتی ہیں،جو پاکستانی روپوں میں 70کروڑ روپے بنتے ہیں، بالی وڈ کی بیبو کرینا کپور اور انوشکا شرما ایک فلم سے 18کروڑ روپے کماتی ہیں، جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ روپوں کے برابر ہیں۔ ہالی ووڈ کے فلم سٹارز کا معاوضہ سُن کر سب حیران رہ جائیں گے۔ہالی ووڈ کی بات کریں تو سپر سٹار ٹام کروز کی ایک فلم کی فیس10 کروڑ ڈالرز ہے، جو پاکستانی30 ارب روپے بنتے ہیں۔ اداکار ول اسمتھ ،لیونارڈو ڈی کیپریو، ایک فلم کا معاوضہ ڈھائی کروڑ ڈالرز لیتے ہیں، جو 10 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اب ہم پاکستانی فنکاروں کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں سینما گھروں کی تعداد 100کے قریب ہے، جو کہ بہت قلیل ہے ،جس کی وجہ سے فلم زیادہ بزنس نہیں کر پاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بالی ووڈ کے مقابلے میں فن کاروں کے بہت معاوضے کم ہیں۔ مولا جٹ اور وار جیسی فلموں کے سپر اسٹار فواد خان، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، مہوش حیات، صبا قمر ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5 کروڑ روپے سے زائد چارج کرتے ہیں۔

Back to top button