آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظورکرلی

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظورکرلی گئیں۔قرض کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی تھیں جنہیں منظورکیاگیا۔اصلااحات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق کوٹے میں اضافے  سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔قرض کیلئے کوٹا بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھنے کا دائر ہو سکتا ہے ۔پاکستان کوٹہ بڑھنے سے 6سے9ارب ڈالرکا قرض لے سکتا ہے۔پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گا۔موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کرلیاجائےگا۔

Back to top button