شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول امید سے ہیں


بہروز سبزواری کی بہو اور اداکار شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول ماں بننے والی ہیں۔ صدف کنول کے اُمید سے ہونے کی خبر اداکارہ کے سُسر نے بریک کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بہو جلد مان بننے والی یے۔ صدف کے اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر تب آنا شروع ہوئی تھیں جب انہوں نے اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرنے سے گریز کیا۔ تب صدف کنول، شہروز سبزواری یا بہروز سبزواری سمیت خاندان کے کسی فرد نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم اب صدف کے سسر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہو اُمید سے ہیں۔
یاد رہے کہ صدف شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، جس سے ان کی ایک بچی بھی ہے۔ بہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ رابعہ انعم کے شو میں شرکت کرتے ہوئے یہ خبر بریک کی۔ بہروز سبزاوری نے بتایا کہ انیون نے بچپن میں ہی اداکاری شروع کر دی تھی اور انہیں پاکستان ٹیلی وژن سے پہلا چیک محض 19 روپے کا ملا تھا۔
سینئر اداکار کے مطابق تب وہ سکول میں زیر تعلیم تھے اور پی ٹی وی سے ملنے والی رقم کو ابیون نے بینک میں جمع کروا دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بینک سے پیسے تب نکوائے تھے جب ٹوٹل رقم چار ہزار روپے ہوگئی۔ بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو اداکارہ سائرہ یوسف بارے بات کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹی قرار دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ان کے خاندان کا حصہ رہی ہیں اور وہ ان کی پوتی نورے کی والدہ ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے قریب رہیں گی۔ بہروز نے صدف کی بھی تعریفیں کیں اور انہیں اپنے خاندان کی آنکھ کا تارا قرار دیا۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ صدف کنول ہمارے خاندان کے تمام افراد کی بہت عزت کرتی ہیں، انہیں پیار دیتی ہیں اور انہوں نے سب کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کی کہ وہ ان کی بہو صدف کی صحت کے لیے دعا کریں، کیونکہ وہ اس وقت اُمید سے ہیں، اور وہ جلد دوبارہ دادا بننے جا رہے ہیں، بہروز نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے شہروز کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، تاہم اب وہ اپنے پوتوں کو وقت دیں گے۔
خیال رہے کہ صدف اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے، شہروز کو اس سے قبل سابق اہلیہ سائرہ شہروز سے ایک بیٹی بھی ہے۔ صدف سے قبل شہروز نے سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کہ مارچ 2020 میں طلاق ہو گئی تھی جس کے دو ماہ بعد صدف اور شہروز نے شادی کر لی تھی۔

Back to top button