علیزے کے ساتھ کام کرکے بہت پریشان ٰہوا
ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے حیران کن انکشافات کیے۔احسن خان نے سوال پوچھا کہ اداکار یاسر نواز کو کس کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی ؟جس پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور پچھتانے لگا کہ میں نے آخر اس ڈرامے کو سائن ہی کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے میں کوئی کردار نبھاتے ہیں تو ہمیں وہاں پر اپنی نجی زندگی کو نہیں لانا چاہیے تاہم اس ڈرامے کے دوران میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔ہدایت کار نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کی کامیابی پر پروڈکشن کی جانب سے اقساط بڑھانے کا کہا گیا لیکن میں نے انکار کردیا کہ نہیں میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا البتہ کچھ قسطیں کم کرنی ہیں تو بات کریں۔
واضح رہے کہ اداکار یاسر نواز نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کیا تھا۔