عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
دوران گفتگوامیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہپی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں دونوں جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیا جارہا ہے۔

Back to top button