پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج : وزیر اعظم اور ان کابینہ اس وقت کہاں ہے؟
اسلام آباد اس وقت تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے عملی طور پر سکیورٹی خدشات کےباعث کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور سکیورٹی فوج اور رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کی شام ہی لاہور روانہ ہوگئے۔ صرف وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ کابینہ کے تمام وزراء جمعے کو ہی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں واپس چلےگئے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں مسلم لیگ کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاون میں ہفتے کےروز ایک پریس کانفرنس کرکے اس بات پر مہر ثبت کی کہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں موجود ہیں۔
اسی طرح ہفتے کی سہ پہر وزیر دفاع خواجہ آصف نےبھی اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کی۔
ذرائع کے مطابق جمعے کے روز ملائیشین وزیر اعظم کو الوداع کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اسی وقت اپنے سرکاری جہاز میں لاہور روانہ ہوئے۔ جب کہ کچھ کابینہ کےاراکین ان کے ہمراہ تھے۔ جب کہ دیگر وزراء اپنے پہلےسے طے شدہ شیڈول کےمطابق اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوئے۔ عام طور پر وزراء ویک اینڈ پر اپنےعلاقوں میں چلےجاتے ہیں۔ تو اس معمول کےمطابق وہ گئے ہیں جو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔
تاہم اس کےبرعکس موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزیر اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی سےزیادہ مرعوب نظر نہیں آتے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ حکومت ایسے احتجاجوں سے گھبرانےوالی نہیں ہے۔ اس جتھے کو ملکی حساس عمارتوں کے قریب پھٹکنے نہیں دیا جائے گا۔ ہمارا لاہور میں آنےکا شیڈول پہلے دےطے تھا۔ اس لیے ہمیں کسی بھی قسم کی فکر نہیں ہے۔ ہم اپنے ملک کےلیے دن رات کام کررہے ہیں اور ہمارا سارا فوکس اسی پر ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کی سکیورٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اور ہمارے تمام ادارے اپنے کام کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
شراب و اسلحہ کیس : علی امین گنڈاپور کو 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم