مولانا شیرانی کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل ہے

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے،میں ہیتھار پھینکنے والوں میں سے نہیں، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کردوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ حکومت استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے تو بات ہو سکتی ہے
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی واپس لینے کے لیے دباؤ ہے، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کروں۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان نیب کو شکست کو دے چکا ہے۔ وہ بہادری کے ساتھ نیب کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہا ہیں۔ اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، فنکشنل لیگ بھی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جماعتیں نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہی ہیں، سب کا اتفاق ہےکہ حکومت کو جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button