سات بچوں کی قاتل برطانوی نرس کو عمر قید کی سزا

سات بچوں کی قاتل برطانوی نرس کو مانچسٹر کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

نرس کو پیرول پر رہائی کی سہولت بھی نہیں ہوگی ، عدالت نے سماعت کے دوران نرس لوسی لیٹبی کے برتاؤ کو سرد مہری سے تشبیہ دی اور کہا کہ 33 سالہ نرس نےکبھی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔

برطانوی نرس پر شمال مشرقی برطانیہ کے اسپتال میں 7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے جبکہ مزید 6 بچوں کو جان سے مارنے کی کوششش کا الزام ثابت ہوا ہے۔

زیر سماعت مقدمے کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ 2015-2016 کے عرصے میں کاؤنٹیز آف چیسٹر اسپتال میں ملازمت کرنے والی 33 سالہ نرس لوسی لیٹبی نے 5 نوزائیدہ لڑکوں اور 2 نو زائیدہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کیا۔

Back to top button