وزیراعظم کا پیٹرول سبسڈی میں مزیدایک ماہ کی توسیع کافیصلہ

وزیرِاعظم شہبازشریف نے معاشی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی گئی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے حالیہ معاشی صورتحال کے پیش نظر کمزور طبقے کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا، ان حالات میں جس قدرممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

Back to top button