نارمل پاسپورٹ 21کےبجائے اب صرف 14دن میں بنےگا،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کردیا گیا ہے، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیرداخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے  نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈیلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کاخاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی، پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اورعوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کاقیام انتہائی ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Back to top button