وفاق کاخیبرپختونخواکےسی این جی سیکٹرکیلئےگیس دینےسےانکار

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نےکہا کہ سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پانے کے لیے گیس کی سپلائی بجلی کے شعبے (پاور سیکٹر) کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جانے والی 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معطل کر دی گئی  تھی، جس کے بعد پاور سیکٹر کے لیے گیس کا کوٹہ 108 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 150 ایم ایم سی ایف ڈی کر دیا گیاتھا۔

Back to top button