صدرمملکت نےپاک چین دوستی کو خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیدیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو سدابہار اور تزویراتی شراکت داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
ہائینان کے پارٹی سیکرٹری فینگ فئی اور صوبائی گورنر لیو شیاومنگ سے ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ملاقات میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ امن، استحکام، مکالمے اور تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہائینان صوبہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے، جبکہ سیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
