غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔28نومبر کو 1353غیرقانونی مقیم افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔ابتک پاکستان سے 4لاکھ 52ہزار 273غیرقانونی افغان باشندے افغانستان جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باعث نگران حکومت نے ملک سے غیرقانونی مقیم افراد کی اپنے ملکوں کو واپسی کیلئے کریک ڈاؤن شروع کیا تھا ۔