تاجروں کے معاشی مسائل حل کے جائیں گے

وزیرتجارت وصنعت گوہراعجاز کاکہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے معاشی مسائل سے آگاہ کیا ۔ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں گے۔
وزیرتجارت وصنعت گوہراعجاز کی گورنرہاؤس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کی ۔
وزیرتجارت گوہراعجاز کاکہنا تھا کہ صنعتکاروں نے ملکی برآمدات بڑھانے کی تجاویز دیں۔صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی بنارہے ہیں۔ملک کی معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیرتجارت گوہراعجازکی زیرصدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کراچی گارمنٹس سٹی کے 300ایکڑ رقبے پرجدید انفراسٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔کراچی گارمنٹس سٹی میں واٹرری سائیکلنگ اورٹریمنٹ پلانٹس لگائے
جائیں گے۔