پنکی کو کوکین ایکسپرٹ کس نے اور کیسے بنایا؟

لاہور پولیس نے منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے سابق شوہر ناصر سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ناصر اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ لاہور آیا تھا، جہاں ابتدا میں انہوں نے گیسٹ ہاؤسز اور شراب کے کاروبار سے کام شروع کیا۔ بعد ازاں ناصر نے اپنے بھائیوں، ایک دوست اور بہنوئی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر کوکین کے کاروبار میں قدم رکھا۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق ناصر نے ہی انمول عرف پنکی کو کوکین تیار کرنے کی تربیت دی، جس کے بعد دونوں مبینہ طور پر لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں ناصر اپنے بھائیوں سمیت اس کاروبار کو کراچی منتقل کر گیا، جہاں مبینہ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی گئی۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمہ پنکی نے 2021 میں رانا اکرم کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی تھی۔پولیس حکام کے مطابق کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
