پارلیمانی پارٹی کااجلاس:سہیل آفریدی،ناراض دھڑے میں سخت جملوں کاتبادلہ

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ناراض دھڑے میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تحریک پر مشاورت کے لیے اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تلخی ہوگئی، ناراض ارکان نے سخت تقریریں کیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر کے بعد ناراض دھڑے کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  ناراض ارکان کے سخت جملوں پر وزیراعلیٰ ناراض ہوگئے، وزیراعلیٰ نے ناراض اراکین کے تمام تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی، تاہم ماحول تلخ ہونے پر ناراض ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی کے  رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں سب نے شرکت کی، ہم ناراض اراکین نے مطالبہ کیا کہ حلف لینےکے لیےکنونشن کرایا جائے، سینیٹ انتخابات کی طرح بانی کی رہائی تحریک پر بھی سب سے حلف لیا جائے۔

فضل الہٰی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمرن خان  کی رہائی صرف باتوں سے نہیں عمل سے ہوگی۔

Back to top button