پہلا ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈیزنےایک وکٹ کے نقصان پر18رنزبنالئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہےکہ پوری ٹیم سیریز کےلیے مکمل طور پر تیار ہے اور ان کی نظریں بہترین نتائج حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔
بابر اعظم نے بتایا کہ قومی کھلاڑی پچھلے دو ماہ سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کےلیے سخت محنت کررہے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان )، اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
