سلمان اکرم راجا کا 5 اگست کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو ہم باہر نکلیں گے۔جیل اگر ہماری منتظر ہیں تو ہم جیل کے منتظر ہیں۔ہم عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں۔5 اگست کو سہیل آفریدی بڑا اعلان کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔جب اپنے ارد گرد ظلم دیکھتا ہوں تو اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کو کوٹھری میں ڈالاہوا ہے۔نواز شریف جب جیل میں تھے تو لوگوں سے ملاقاتیں کرتےتھے۔عمران خان جیل میں اس لیے ہیں کہ وہ عوام کی بات کرتےہیں۔انہیں کہا گیاکہ آپ کو بنی گالہ منتقل کردیتے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ جب بھی جیل سے باہر نکلوں گا عوام کی بات کرتا ہوں۔
سلمان اکرم راجا کاکہنا تھاکہ 5 اگست کو ہم باہر نکلیں گے،جیل اگر ہماری منتظر ہیں تو ہم جیل کے منتظر ہیں۔ہم عمران خان کے بیانیے کےمحافظ ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔سڑکوں پر یہ مقدمہ لڑاجائے گا۔ 5 اگست کو سہیل آفریدی بڑا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ : ہماری اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، علیمہ خان
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو لوگ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور آزادی کا نعرہ لگائیں۔ ایک کروڑ عوام اگر باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہوجائے گا۔یہ قوم پرامن طور پر باہر نکلے گی۔
