پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ : ہماری اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کےلیے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ کارکن حکمرانوں کو بتادیں کہ جیل میں موجود شخص اکیلا نہیں، پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ہماری اگلی منزل ڈی چوک نہیں، اڈیالہ جیل ہے۔
پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں مردان میں خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ میرے بھائی کی ایک آنکھ متاثر ہے، انہیں علاج کےلیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ہم صرف قیدی کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی ہے،لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہاکہ کارکن ارکان اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر تحریک کی تیاریاں مکمل کریں۔اس بار کسی کو گولیاں چلانے نہیں دیں گے۔ 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔
