ہمبنٹوٹا:سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ہمبنٹوٹا سری لنکا میں کھیلے گئے میچ دوسرے ون ڈے میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے، صدف شمس 12، گل فیروزہ 27 ، عائشہ ظفر 49، منیبہ علی 45 اور کپتان فاطمہ ثنا 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جب کہ سدرہ امین 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
274 رنز کا ہدف سری لنکا نے 46.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، وشمی گونارتنے 123، ہرشیتھا 100 جب کہ کویشا دلہاری نے 40 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
