کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر فاطمہ زاہرہ کی کوارٹر فائنل میں انٹری

سکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فاطمہ زاہرہ نے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔
پاکستانی باکسر مقابلے کے آغاز ہی سے حریف پر حاوی رہیں اور ان کے مسلسل مؤثر حملوں کے باعث ریفری نے مقابلہ وقت سے پہلے روک کر فاطمہ زاہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔
آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے: مریم اورنگزیب
اس کامیابی کے ساتھ فاطمہ زاہرہ نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے تمغے کی دوڑ میں اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
