آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائے گی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا جال بچھایا گیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان اور آزاد کشمیر نے یکساں ترقی کی اور ان کی خدمت کے آثار آج بھی پورے ملک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں واسا موجود ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گرین بس سروس جلد کوٹلی تک بھی پہنچے گی۔ آزاد کشمیر میں میڈیکل ڈسٹرکٹس اور کارڈیالوجی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

 

مصطفیٰ کمال کا شہری حقوق کےلیے عوامی تحریک چلانے کا اعلان

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز آزاد کشمیر میں صاف ستھرا کشمیر منصوبہ شروع کریں گی، جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے سیف سٹی منصوبہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

Back to top button