وفاقی کابینہ نے 52 نئی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دےدی

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس سمیت 52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے تمام 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دےدی،منظور شدہ ادویات میں کینسر،ذیابیطس،ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔
ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دےگی،جس کےبعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرےگا،قیمتوں کے نوٹیفکیشن کےبعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہوسکیں گی۔
ان ادویات میں کینسر کی جدید امیونوتھراپی دوا کی ٹروڈا، جو دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے،نیوولومیب،ڈاسا تینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری پر زور دیا ہے،تاخیر کے باعث مریض غیررجسٹرڈ، سمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے۔
مصطفیٰ کمال کا شہری حقوق کےلیے عوامی تحریک چلانے کا اعلان
وزیرخزانہ نے ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا،حکام کےمطابق فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیرقانونی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔
وزیرصحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ڈریپ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
