آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو میرپور میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کی سفارش پر 27 جولائی بروز پیر میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تعطیل کا فیصلہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر کیا گیا، جو 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پولنگ کے روز ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے اور انتخابی عمل کے پرامن و منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو عام تعطیل کی سفارش کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک محدود ہوگی، جبکہ آزاد کشمیر کے دیگر ڈویژنز میں سرکاری امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
مون سون کا تیسرا سپیل: مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے شفاف، پرامن اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
