مصطفیٰ کمال کا شہری حقوق کےلیے عوامی تحریک چلانے کا اعلان

 

 

 

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہےکہ ایم کیو ایم اب خاموش نہیں رہے گی پارٹی عوام کو سڑکوں پر لائے گی اور کراچی کے حقوق کےلیے احتجاجی تحریک چلائے گی۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے مرکزی کمیٹی اور اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سندھ کو وفاق سے 2 ہزار 238 ارب روپے ملے ہیں، جب کہ گزشتہ 18 برس میں مجموعی طور پر 22 ہزار ارب روپے مل چکےہیں،اس رقم کا 90 فیصد کراچی نے کماکردیا، لیکن 22 ہزار ارب روپے میں سے کراچی کو صرف 680 ارب روپے ملے،جو شہر کے ساتھ ناانصافی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ کراچی پاکستان کی آمدنی کا بڑا حصہ فراہم کرتا ہے، لیکن بدلے میں شہر کو اس کا حق نہیں ملتا۔ 2010 تک وفاقی فارمولے کے تحت کراچی کو وسائل ملتے تھے،تاہم اس کےبعد صوبائی حکومت وفاق سے فنڈز تو لے رہی ہے لیکن کراچی کو اس کا حصہ نہیں دے رہی، اگر جی ایس ٹی والی پالیسی برقرار رہتی تو کراچی کو وفاق سے زیادہ وسائل ملتے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ کراچی کا مقدمہ لڑتی آئی ہے اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔اگر کراچی کو اس کا حق ملتا تو شہر میں سڑکیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران تقریباً 2 ہزار ارب روپے کا شارٹ فال رہا،اگر یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوتی تو شہر کا انفراسٹرکچر بہتر ہوتا۔پاکستان کو معاشی دلدل سے آئی ایم ایف نہیں بلکہ کراچی نکال سکتا ہے، لیکن شہر کو اپنا کردار ادا نہیں کرنے دیا جارہا۔

سینئر رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہاکہ لاہور کراچی سے 50 سال آگے نکل چکا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرنےدیا۔سندھ میں کتے کے کاٹنے کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات رپورٹ ہوتی ہیں، جب کہ گٹروں میں گرکر بچوں کی اموات جیسے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر ہے، 18 برس میں ایک بچہ بالغ ہوجاتا ہے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔دنیا ایئر ایمبولینس بنارہی ہے جب کہ یہاں سائیکل ایمبولینس چلائی جا رہی ہے۔

نیب کا کراچی کے یلو لائن منصوبے کی تحقیقات کا فیصلہ

سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب خاموش نہیں رہےگی،اسمبلیوں میں آواز اٹھانے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے، اس لیے اب آئین کے دائرے میں رہتےہوئے تمام جمہوری طریقے اختیار کیےجائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان عوام کو سڑکوں پر لائے گی اور کراچی کے حقوق کےلیے احتجاجی تحریک چلائے گی۔

 

 

Back to top button