نیب کا کراچی کے یلو لائن منصوبے کی تحقیقات کا فیصلہ

 

 

 

 

پیشگی ادائیگیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے یلو لائن منصوبے کی جانچ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن منصوبے سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن منصوبے میں مبینہ طور پر ساڑھے8  ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لےگا، ایڈوانس ادائیگیوں کےبعد کیا کام کیے،کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔

خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

یاد رہے کہ ٹھیکے داروں کو ساڑھے 8 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کیاگیا تھا۔

Back to top button