خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ ضمیر چوہدری نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ اس بار بھی ان کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

 

ٹرمپ نے سعودی عرب کے جوہری معاہدے کو معاہدۂ ابراہیمی سے مشروط کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Back to top button