مشتری کے چاند کی پراسرار آوازیں، ریکارڈنگ پیش

ناسا نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری پر پراسرار آوازیں ریکارڈ کی ہیں، یہ آوازیں ناسا کی جانب سے بھیجے گئے جونو خلائی جہاز سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
آوازیں عجیب و غریب ہیں جس کی ریکارڈنگ آپ نیچے سن سکتے ہیں۔ مشتری ہو یا اس کے عجیب و غریب چاند ہوں، انہیں ہمارے نظامِ شمسی کے حیرت انگیز اجسام میں شمار کیا جاتا ہے،
شاید اسی لیے ناسا نے 5 اگست 2011 کو جونو خلائی مشین زمین سے روانہ کی تھی جو اب بہترین نتائج اخذ کر رہی ہے۔
رواں برس 7 جون کو یہ جینی میڈ کے بہت قریب پہنچا اور چاند کی مقناطیسی، برقی اور مقنا فضائی (میگنیٹواسفیئر) خصوصیات نوٹ کیں تاہم ایک مقام پر اس کا حساس مائیک کھولا گیا اور اس نے جینی میڈ کی بہت عجیب و غریب آوازیں ریکارڈ کیں۔