معروف ریسلر ’’برے وائٹ‘‘ انتقال کرگئے

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی نے معروف ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے تاہم انتقال کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی۔
معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔
