نائجیریا میں تیل کے ٹینکرمیں دھماکا، 147 افراد ہلاک
نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونےوالے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان لاوان شیسو ایڈم نےبتایا کہ منگل کو رات گئے شمالی ریاست جیگاوا میں ٹینکر کے حادثے کے بعد بہت سے افراد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ٹینکر ماجیا کے قصبے میں ٹرک سے ٹکر سےبچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔ہم اب تک 94 افراد کے ہلاک اور تقریباً 50 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرچکےہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں کا ہجوم گاڑی کےارد گرد جمع ہو کر تیل اکٹھا کرنے لگے جو سڑک اور نالیوں میں بہہ رہا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس کی بات نہ مانی اور الٹا اس کو پکڑ لیا۔
اسرائیل کا ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
نائجیرین میڈیکل ایسوسی ایشن نےڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مریضوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر جلد از جلد قریبی ایمرجنسی رومز میں پہنچنے کی کوشش کریں۔
افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایندھن کےٹینکر کےدھماکے عام ہیں جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال نہ ہونےکی وجہ سے اکثر سڑکیں خراب ہوتی ہیں اور رہائشی اکثر حادثات کے بعد ایندھن نکالنے کی کوشش میں ان اندوہناک واقعات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔