پی ٹی آئی احتجاج کی آڑمیں بلیک میل کررہی ہے،طلال چودھری
مسلم لیگ (ن)کےسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہےکہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج ریاست کو بلیک میل کرنے کےلیےہےاوروہ شنگھائی تعاون تنظیم پرحملہ آور ہوناچاہتی ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے رہنماطلال چوہدری نےدعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کابہانہ بنا کرایس سی او پرحملہ آورہونا چاہتی ہے۔تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ریاست کوبلیک میل کرنےکےلیےہے،یہ احتجاج کاسوچ توسکتےہیں لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
طلال چوہدری نےکہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں 200 وفود آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں ہے بلکہ اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔
عمران خان کو وی آئی پی قیدی قرار دیدیا
رہنما ن لیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تاریخ میں سب سےزیادہ وی آئی پی قیدی ہیں۔جنہیں وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔
ایس سی او سمٹ:روس،قازقستان،بھارت کےوفود پاکستان پہنچ گئے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے15اکتوبرکوایک بارپھراسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نےحکومت پراوچھے ہتھکنڈوں کےاستعمال کاالزام لگادیا۔
عمران خان تک رسائی دی جائے،پی ٹی آئی
پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان تک رسائی دی جائے ورنہ15اکتوبر کوڈی چوک پر دمادم مست قلندر ہوگا۔شیخ وقاص اکرم نےاڈیالہ جیل میں بانی سےملاقات کی اجازت ملنےپراحتجاج موخر کرنے کا عندیہ دیدیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ایس سی او کانفرنس کےپیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،ریڈ زون کےراستےمحدود البتہ شہربھر میں کہیں پر بھی کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی۔