محمد حسنین کا مشکوک باولنگ ایکشن پر بائیومکینک ٹیسٹ ہوگا

مشکوک بائولنگ ایکشن پر فاسٹ بائولر محمد حسنین کا بائیو مکینک ٹیسٹ کیا جائے گا، حسنین کے بائولنگ ایکشن کا آج لاہور کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا جائے گا۔
سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ باولر کا ایکشن رپورٹ کیا۔
یاد رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں تین وکٹیں اڑائی تھیں۔
جب بھی پھنستا ہوں تو سرفراز احمد سے مدد لیتا ہوں
سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چپانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔