آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
اوراب شادی کے دو سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر بختاور بھٹو زرداری ماں بنی ہیں اور اس بار بھی ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔