اداکارہ میرا کی انگریزی زبان میں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، سالِ نو پر بھی انہوں نے اپنا پیغام انگریزی میں جاری کیا ہے۔
معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ میرا کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاص انداز میں انگریزی زبان میں مداحوں کو سالِ نو کی مبارکبا ددی ہے۔
میرا نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا کو میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہنے کا خوب ہنر آتا ہے اور اکثر وہ اپنی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
