اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں ؟

بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زخمی حالت میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔پریانکا نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ اس میں سے کون سا زخم اصلی اور کون سا زخم نقلی ہے؟

اداکارہ کی جانب سے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا گیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے۔

انہوں نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوؤں کے درمیان موجود کٹ اصلی ہے جب کہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لیے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘سیٹاڈِل’ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

Back to top button