اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سےروک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہاگیا کہ درخواست گزار وکیل کےمطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کاخدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کےبغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔عدالت نے فریقین کو پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کاحکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کےخلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

انسداد دہشت گردی عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےسیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیےگئےہیں۔

Back to top button