اسمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے اسمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بہت سی ایسی تجاویز دی گئی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے؟ اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کو اپنے اسمارٹ فون کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ اسٹارٹ کرنا چاہیے۔ ہفتے میں اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں، ایسا کرنے سے اسمارٹ فون کی میموری، بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپس بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپس بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button