افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا ، کرونا وبا کے باعث عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں خطے کو کئی چیلنجز درپیش ہیں سب کو مل کر اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔

دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے دوران ہم نے صحت کے ساتھ معاشی صورتحال پر بھی نظر رکھی ہے ۔پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کرونا کے خاتمے کی کوشش کرتا رہے گا ۔

وزہراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بھی بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہم نے ملک میں شجرکاری مہم شروع کی اور اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔

Back to top button